Our Feeds

Saturday, May 2, 2020

Owner

قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ



اسلام آباد: انتظامیہ نے  قائد اعظم یونیورسٹی چار مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رجسٹرار قائد اعظم یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیئرپرسن، آفیسر اور مستقل و پرائیویٹ ملازمین سوموار کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران اکیڈیمک اور ریسرچ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری کاموں کے لیے یونیورسٹی کے اوقات سوموار سے جمعرات صبح دس بجے سے تین بجے تک ہونگے۔ جبکہ جمعہ کے روز یونیورسٹی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک کھلی رہے گی۔رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کاموں کے دوران کویڈ 19 کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Subscribe to this Blog via Email :
Previous
Next Post »