Our Feeds

Saturday, May 2, 2020

Owner

کورونا کےباعث بیروزگارہوجانیوالےافراد کیلئےویب سائٹ کا آغاز کررہےہیں : وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ کورونا کے باعث بیروزگار ہوجانے والے افراد کےلیے ویب سائٹ کا آغاز کررہے ہیں جہاں وہ اندراج کرکے رقم حاصل کرسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے روزگار پروگرام  پورٹل  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک ویب سائٹ کا اجرا کر رہے ہیں جس کے تحت بے روزگار افراد ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں  ۔ لاک  ڈاؤن سے بے روزگار افراد کی مشکلات سے آگا ہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام جیسی کوئی مثال نہیں ، ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے غریبوں تک پہلے پیسے پہنچیں ، احساس پروگرام کے تحت تین ہفتے میں 81ارب 61 لاکھ خاندانوں میں  پیسے بانٹے گئے، اتنے تھوڑےوقت میں اتنازیادہ پیسہ بانٹاگیا ہے۔ سب سے زیادہ مجبوراورغریب طبقے میں پیسہ بانٹاجائےگا۔ کورناکی وجہ سے کئی لوگ بیروزگارہوگئےہیں، جولوگ ویب سائٹ پر رجسٹرکریں گےان کواپنا پرانےادارےسے متعلق بتانا ہوگا . رجسٹرڈہونےوالےلوگوں کی سکروٹنی کرائیں گے۔

Subscribe to this Blog via Email :
Previous
Next Post »