Our Feeds

Friday, May 1, 2020

Owner

دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پانچ سو سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد: (1 مئی 2020) کرونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پانچ سو سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد مسافروں کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔
پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں پانچ سو سے زائد مسافروں کو لے کر سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں۔ پہلی پروازسے دو سو چون پاکستانیوں کو سعودی دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد واپس لایا گیا جبکہ دوسری پروازجدہ سے دو سو پچا س سے زیادہ مسافرلاہور پہنچے۔ مسافروں کو طبی جانچ اور اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Subscribe to this Blog via Email :
Previous
Next Post »