اسلام آباد: (30 اپریل 2020) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات کے دوران عثمان ڈار نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کے کامیاب ٹیسٹ رن اور آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس کو ملک گیر سطح پر آپریشنل کرنے کی منظوری دے دی۔
