سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئی 6 ریسٹورنٹ، ایک بیکری اور ایک اچار فیکٹری کو سیل کر دیا جبکہ ساتھ ہی 3 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔
اسکے علاوہ مختلف فوڈ پوائنٹس کی صورتحال ابتر دیکھی گئے جس پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے سخت انتباہ کرتے ہوئے وارننگ نوٹس جاری کر دیے۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹس فوڈ کی ڈیلیوری سے منسلل جگہوں کی بھی انسپکشن کی اور ایس او پیز کو عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے سخت تنبیہ کی گئی۔
اتھارٹی نے 200 سے زائد ریسٹورنٹ، بیکری، دودھ فروشوں، کریانہ و پرچون اور دیگر دکان داروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر ایس او پیز دیں۔
ڈائریکٹر جنرل امجد علی لغاری کا کہنا تھا کے اسطرح کی کارروائی کا عمل مزید تیز کیا جائے گا اور جو بھی اسکی خلاف ورزی کرے گا اتھارٹی کے قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔
کارروائی کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سندھ کے مختلف اضلاع میں کی گئی۔
