Our Feeds

Friday, May 1, 2020

Owner

وزیراعظم کی لاک ڈاؤن میں نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی تجویز دی اور اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  نوجوانوں  کو لاک ڈاؤن  کے دوران کتاب پڑھنے کی تجویز پیش کی ہے ۔وزیراعظم نے  نوجونواں سے اسلامی تہذیب اور تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی سفارش کی۔وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اپنی ٹوئٹ میں فراس الخطیب پڑھنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ  مسلمانوں کی تاریخ سے متعلق  یہ زبردست کتاب ہے،کتاب میں مسلمانوں کےعروج اور زوال کی وجوہات کی داستان درج ہے۔

Subscribe to this Blog via Email :
Previous
Next Post »