Our Feeds

Friday, May 1, 2020

Owner

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا طبی عملے کے نام لو لیٹر


 معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے نام پیار بھرا خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا اور اسے براہ راست ٹی وی پروگرام میں پڑھ کر بھی سنایا۔ کورونا وائرس وبا کی اعصاب شکن جنگ میں طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دلچسپ اور منفرد طریقوں کو اپناتے ہوئے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے طبی عملے کے نام محبت نامہ ہی لکھ دیا۔ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ ٹیلی وژن پر طبی عملے کی خدمات کو سراہنے اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق میوزیکل پروگرام میں شرکت کی اور طبی عملے کے نام لکھے گئے اپنے لو لیٹر کو پڑھ کر سنایا اور کچھ سطریں گنگنائی بھی۔ خط میں تحریر تھا کہ طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ طبی عملہ میرے ان الفاظ کو میری جانب سے ایک لولیٹر سمجھیں۔ ایس او پی پر عملدرآمد کرکے کورونا وا ئرس کوقا بو کیاجا سکتا ہے، کمشنر
ایس او پی پر عملدرآمد کرکے کورونا وا ئرس کوقا بو کیاجا سکتا ہے، کمشنر

Subscribe to this Blog via Email :
Previous
Next Post »